لاہور: مصباح الحق نے 2010ء میں قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ قیادت کے منصب پر طویل عرصہ گذارنے والے پاکستانی کپتان کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔ یہی نہیں بلکہ فتوحات کے اعتبار سے مصباح الحق نے عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بارباڈوس میں آسان ٹیسٹ میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف 106 رنز کے فرق سے ہارنے والی ٹیم پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی بطور کپتان یہ 55 ٹیسٹ میچوں میں 19 ویں شکست ہے جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ناکامیوں سے دو چار ہونے والے کپتانوں میں مصباح الحق ابتدائی دس کپتانوں کی فہرست میں نہ صرف شامل ہو گئے ہیں بلکہ ایشیا میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والے کپتانوں میں مصباح الحق سری لنکا کے ارجنا رانا ٹنگا اور بھارت کے نواب منصور علی خان پٹودی کی صف میں جا کھڑے ہوئے ہیں۔
نواب پٹودی نے بطور کپتان 40 ٹیسٹ میں 9 جیتے اور 19 ہارے، سری لنکا کے ارجنا رانا ٹنگا 60 ٹیسٹ میں 27 جیتے اور 19 ہارے جبکہ مصباح الحق 55 ٹیسٹ بطور کپتان کھیلے، 25 جیتے اور 19 میں انھیں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں