لندن: برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی کمر ٹوٹ گئی۔ اب تک کے نتائج کے مطابق 40 سالہ برتری کنزرویٹو پارٹی نے ختم کرتے ہوئے 500 سے زائد نشستیں اور 11 کونسلیں چھین لیں۔ یورپی یونین نواز اور یونین مخالف جماعتوں کے ووٹ ہی کٹ گئے۔ کئی شہروں میں میئر کا انتخاب بھی کر لیا گیا۔
ساوتھ ویلز اور شمالی انگلینڈ میں لیبر کو بری صورتحال کا سامنا ہوا تاہم لیبر پارٹی ڈان کاسٹر، لیور پول اور مانچسٹر میں مئیر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔ دائیں بازو کی یو کے انڈی پینڈینس پارٹی کا بھی مکمل صفایا ہو گیا۔
اس کامیابی پر کنزرویٹو پارٹی کے حامیوں نے خوب جشن منایا جبکہ وزیر اعظم تھریسامے اور وزیر خارجہ بورس جانسن نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں