اسلا م آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں عالمی معیار کی ورک فورس کی بھرتی کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبے کی ترقی میں سمیڈا کا کردار بہت اہم ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا میں مارکیٹ کی سطح پر ہنر مند افرادی قوت بھرتی کی جائے اور اس کے لیے شفاف طریقہ کار اپنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیہی معیشت کی بڑھوتری کے لیے سمیڈا کے بلا سود قرض پروگرام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے، خاص طور پر دیہی خواتین کو اس سے فائدہ پہنچانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔ اجلاس میں سمیڈا کی موجودہ اصلاحات اور اس کے نئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے ورک فورس کی تربیت پر زور
08:21 PM, 6 Mar, 2025