کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کمی کے ساتھ 2893 ڈالر ہو گئی ہے، جس کا اثر پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2571 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہو گئی ہے۔