سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کی رعایت، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کی رعایت، نوٹیفکیشن جاری

کراچی :سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کے لیے ایک خوشخبری سنائی ہے۔ تمام سرکاری محکموں اور اداروں میں سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کی رعایت دے دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق اب سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ رعایت پولیس اور دیگر فورسز پر لاگو نہیں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں