شرجیل انعام میمن کی عوام کو بچت بازاروں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت

شرجیل انعام میمن کی عوام کو بچت بازاروں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت

کراچی:صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ بھر میں قائم بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں کامیابی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں افسران کی ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں تاکہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی شکایت یا مسئلہ کی صورت میں براہ راست متعلقہ افسران سے رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر اس کا حل نکالا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں