عظمیٰ بخاری کی خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید، بی آر ٹی ناکامی پر سوالات

عظمیٰ بخاری کی خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید، بی آر ٹی ناکامی پر سوالات

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت ایک بی آر ٹی بھی نہیں چلا سکی۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے بھیجی گئی کتاب میں صرف اپنے "کارناموں" کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن اسلام آباد اور لاہور پر حملوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، لیکن وہاں کی حکومت نے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی کے کرایہ میں اضافہ کیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ کم رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اب تک صرف 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی میٹنگز کی ہیں، جبکہ پنجاب میں تین شہروں میں میٹرو اور اورنج لائن چل رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کئی اہم منصوبوں کو کاغذوں تک محدود رکھا اور عوام کو فائدہ نہیں پہنچایا۔ انہوں نے پنجاب کے کامیاب منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے بہت ساری فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں، جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں