مریم نواز کا میو ہسپتال کے انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار، ایم ایس کو ہٹانے کا حکم

03:38 PM, 6 Mar, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے شکایات سنیں اور انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مریضوں نے ہسپتال کی سہولتوں کی کمی اور انتظامیہ کی بدانتظامی کے بارے میں شکایات کیں، جس پر مریم نواز نے فوری طور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتال میں مخلوق رل رہی ہے، اور کوئی بھی ان کی مشکلات کا حل نہیں کر رہا۔ مریضوں نے ہسپتال میں بنیادی ضروریات جیسے سرنج، برنولا، اور دیگر سامان کی کمی کی شکایت کی۔ اس کے علاوہ، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی اطلاع پر مریم نواز نے مزید برہمی کا اظہار کیا اور ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے معاملات میں سنگین بدانتظامی دیکھنے کو ملی ہے اور فوری طور پر کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کیا اور ہسپتال میں ضروری سامان کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

مزیدخبریں