اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی ٹی آئی کے درمیان کچھ تحفظات ہیں، جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات موجود ہیں، اور ہم مولانا فضل الرحمٰن کے تمام تحفظات دور کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان تک دونوں جماعتوں کا مؤقف پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مزاحمت کی سیاست نہیں کرنا چاہتی، لیکن حالات نے ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ وہ سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں اور جب تک سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھی جاتیں، ان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
جنید اکبر نے امریکہ کے کردار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بائیڈن انتظامیہ کے بارے میں کچھ تحفظات تھے اور ہم نے کبھی امریکا سے کوئی امید نہیں رکھی