کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

لاہور : اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے شہنشاہ کامیڈی، تھیٹر کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس ہو گئے۔ کامیڈی کنگ نے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں اپنی بے مثال صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

امان اللہ خان نے 42 سال تک شوبز کی دنیا میں اپنی کامیڈی کی بدولت لوگوں کے دلوں پر راج کیا، اور انہیں متعدد ایوارڈز، بشمول پرائیڈ آف پرفارمنس، سے نوازا گیا۔ ان کی عمر قہقہوں اور ہنسی میں گزری اور وہ مختلف لوگوں کی آوازوں کی نقالی میں بھی ماہر تھے، جس نے انہیں خاص مقام دلایا۔

امان اللہ خان 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور 1976 میں سٹیج پر پہلی بار پرفارمنس دی، جس کے بعد وہ کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا، اور انہیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے مسلسل 860 دن لائیو تھیٹر پر پرفارمنس دی۔ 6 مارچ 2020 کو کامیڈی کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان اپنے مداحوں کو اداس کر گئے، لیکن ان کی کامیڈی اور فنی صلاحیتیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں