لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 9 میں پہلی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی

11:08 PM, 6 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پی ایس ایل 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز بناسکی۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے کولن منرونے 15 ، ایلکس ہیلز نے صفر، آغا سلمان نے 4، شاداب خان نے 7، عماد وسیم نے 4، جارڈن کوکس نے7، اعظم خان نے29، فہیم اشرف نے 41،نسیم شاہ نے 27، حنین شاہ نے 3، رومان رئیس نے 2 سکوربنائے۔ لاہور قلندر ز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے  شاہین شاہ آفریدی نے دو، زمان خان نے چار، ڈیوڈ ویسی نے  ایک،  جہانداد خان نے  ایک ، احسان حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، انکی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔ 

مزیدخبریں