خیبرپختونخوا کی کابینہ  نے  حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا کی کابینہ  نے  حلف اٹھالیا

پشاور: خیبر پختونخوا کی  کابینہ نے  حلف اٹھالیا ہے۔  خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ  نے  حلف اٹھالیا۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے  کابینہ کے  اراکین سے حلف لیا۔

خیبر پختونخوا کی   نئی کابینہ میں ارشد ایوب ، شکیل احمد ، فضل حکیم ، محمد عدنا ن قادری ،عاقب اللہ خان ، محمد سجاد ، مینا خان، فضل شکور ، نذیر احمد عباسی شامل ہیں، پختون یار ، آفتا ب عالم ، خلیق الرحمن ، قاسم علی شاہ ، فیصل ترکئی اور ظاہر شاہ  شامل ہیں ۔

 
 کابینہ میں وزراءکے علاوہ 5مشیر فخر جہان ، مزمل اسلم ، محمد علی سیف ، مشال اعظم ، زاہد چن زیب بھی شامل کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں