لاہور:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں آئین محفوظ نہیں رہا، سوچنا ہوگا آج جمہوریت کیوں کمزور ہوگئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں آئین محفوظ نہیں رہا، سوچنا ہوگا آج جمہوریت کیوں کمزور ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بتائیں کہ جتنا مینڈیٹ 2018 میں تھا اس بار بھی کم و بیش اتنا ہی ملا ہے تو اس بار الیکشن میں دھاندلی کیسے نہیں ہوئی۔جے یو آئی سربراہ نے یہی سوال پی ٹی آئی سے بھی کیا کہ 2018ء میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی تو اس بار کیسے دھاندلی ہوئی؟
ان کا کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اصولوں کا معاملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں توہین آمیز رویے گھس آئے ہیں، سوچنا ہوگا آج جمہوریت کیوں کمزور ہوگئی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ نیا آئین بنانے کی کوشش ہوگی تو بچا کھچا بھی نہیں رہے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تلخیوں کے باوجود پی ٹی آئی کے جو لوگ تشریف لائے، ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔