بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔    بیرسٹرگو ہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  پارٹی کے بانی چیئرمین نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے۔


بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔

مصنف کے بارے میں