راولپنڈی :کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے زیر کردیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ٹارگٹ کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس 27 جبکہ کپتان شان مسعود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 27 اور عرفان خان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے ایک، محمد عامر نے ایک ، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گلیڈی ایٹرز 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے جب کہ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔
کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔