لاہور: پنجاب کی17 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے حلف اٹھانے والے وزراء کو مبارکباد دی۔مریم اورنگ زیب عظمی زاہد بخاری،کاظم پیر زادہ ، رانا سکندر حیات، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،ذیشان زفیق،بلال اکبر خان،سہیل احمد خان ،بلال یاسین ،رمیش سنگھ اروڑہ ،خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب، اشفاق حسین ،شیر علی گورچانی ، سہیل شوکت، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے حلف اٹھایا۔