اسلام آباد : گورنمنٹ پاکستان ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا۔
گورنمنٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی اضافی فیس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار سے بڑھ کر 45 سو روپے ہوگئی ہے۔
ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 4500 سے بڑھا کر 7500 روپے کردی گئی ہے جبکہ سپر ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 11000روپے
ہوگئی ہے۔