ممبئی:45 سیکنڈ میں 520 میٹرسفر کرنے والی بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح کردیاگیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح کیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکتہ میں ہندوستان کی پہلی زیر آب میٹرو روٹ کا افتتاح کیا ہے۔
بھارتی میڈیا اس زیر آب میٹرو روٹ کو تاریخی پروجیکٹ قرار دے رہا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کے سفر کو آسان بنائے گا۔ یہ میٹرو روٹ دریائے ہوگلی کے نیچے 16.6 کلومیٹر کے احاطے پر بنایا گیا ہے۔پانی کے اندر میٹرو سروس کولکتہ میٹرو کے ایسٹ ویسٹ کوریڈور کے ہاوڑہ میدان ایسپلانیڈ سیکشن کا حصہ ہے جو دریائے ہوگلی کے نیچے 4.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
افتتاح کے دوران وزیر اعظم مودی نے کئی سکولوں کے طلبا کے ساتھ زیر آب میٹرو کا سفر بھی کیا۔ مودی سرکار نے افتتاح کے موقع پر متعدد کنیکٹیویٹی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔