پشاور ہائیکور ٹ سے سنی اتحاد کونسل کو بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے مخصوص نشستوں پر  اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا

03:26 PM, 6 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور ہائیکور ٹ سے سنی اتحاد کونسل کو بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔


عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکتے ہوئے کل تک حکم امتناع جاری کر دیا ہے 
، عدالت نے مخصوص نشستوں پر  اراکین کو حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کواس حوالے  نوٹس  بھی جاری کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں