ممبئی :پاکستانی ڈرامے "تیرے بن " کے بھارتی ری میک کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ہمسائیہ ملک بھارت میں پاکستانی کے مقبول ڈرامے "تیرے بن " کا ری میک بنایاجائے گا ۔ بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری شروع کردی ہے۔
وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو اس قدر سراہاگیا کہ دنیا بھر میں ڈرامہ انڈسٹری کے شائقین نے اس جوڑی کوسراہا اور ان دونوں ستاروں کی فین فالوئنگ بھی بڑھ گئی ۔ اسی وجہ سے معروف بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے بھارت میں اس ڈرامے کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے۔ایکتا کپور نے اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی جبکہ یہ ڈرامہ رواں سال جولائی سے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
"تیرے بن" کا جادو اب بھارت میں بھی چلے گا ، ری میک کی تیاریاں شروع
03:10 PM, 6 Mar, 2024