غیرقانونی بھرتی کیس، پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب

03:04 PM, 6 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما تحریک انصاف  پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

 پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ 


عدالت نے پراسیکیوشن کو تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں