بھٹو ریفرنس پر رائے: سنگین غلطی کے اعتراف سےنئی تاریخ اور روایت قائم ہوئی، شہباز شریف

02:30 PM, 6 Mar, 2024

آسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائےسے  ایک نئی تاریخ اور ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ بھٹو ریفرنس پر رائے  تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ہے،  سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے۔ 

انھوں نے ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ عدالت عظمی کی جانب سے اپنی رائے میں کہا گیا کہ تاریخ میں کچھ کیسز ہیں جنہوں نے تاثر قائم کیا عدلیہ نے خوف میں فیصلہ دیا، ماضی کی غلطیاں تسلیم کئے بغیر درست سمت میں آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ بھٹو کا ٹرائل آئین و قانون کے مطابق نہیں تھا۔

مزیدخبریں