پنجاب اور کے پی کی کابینہ آج حلف اٹھائیں گی

10:08 AM, 6 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی, پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگی جہاں پہلے مرحلے میں  آج 15وزرا ،معاونین خصوصی حلف لیں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نئے وزراء سے حلف لیں  گے۔گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے انتظامات جاری۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی  تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں  آج 25وزراء ،معاونین خصوصی حلف لیں گے۔عظمیٰ بخاری ،خواجہ عمران نذیر، سلمان رفیق،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، فیصل ایوب کھوکھر،شیر علی گورچانی ،بلال یاسین  بھی آج حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب رانا ثناءاللہ ، پرویز رشید  کو  بھی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گاجبکہ ر آئی پی پی سے بھی ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ کے لئے نامزد وزرا بھی آج  حلف اٹھائیں گے، گورنر ہاؤس میں آج شام ساڑھے 6 بجے منعقدہ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کابینہ کے لئے نامزد ارکان سے حلف لیں گے۔

 گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق حلف برداری کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، تقریب میں 120 سے زیادہ مہمانوں کی گنجائش ہوگی۔

 حلف لینے والے ارکان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے والوں میں ظاہر شاہ طورو، عاقب اللہ، مینا خان، ارشد ایوب خان، شکیل خان، محمد سجاد، فضل حکیم، خلیق الرحمان اور فضل شکور شامل ہیں، جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف اور تیمور جھگڑا کو مشیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نئی کابینہ سے متعلق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی، جس کے بعد صوبائی کابینہ کا  حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں