اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پہلے دو اسمبلیوں کا الیکشن اس کے بعد بھر جنرل الیکشن نہیں ہوسکتا۔ اس وقت ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے۔ جو 30 مارچ تک مکمل ہوگی۔ صوبوں کے الگ الگ الیکشن ملک کو لے ڈوبیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا نثاء اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کے بعد جاری ہوگا ۔آئین کہتا ہے کہ اس کے بعد 4 ماہ تک الیکشن نہیں ہوسکتے۔ 31 جولائی تک حلقہ بندیاں ہوں گی اور جس صوبے کی سیٹس بڑھتی ہیں وہ بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 31 جولائی کے 3 ماہ بعد یعنی اکتوبر کے بعد الیکشن ہوں گے آئین یہی کہتا ہے۔ سندھ کی طرف سے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات جائز ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 3 ماہ میں الیکشن ہوں گے صدر کی طرف سے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے وہ بھی 90 دن کے اندر نہیں ۔الیکشن اکٹھے ہوں گے۔