پشاور : گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کے پی میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو الیکشن تاریخ پر مشاورت کے لیے بلایا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا فوری صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے گورنر کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر نے دے دیا ہے۔