لاہور : اسلام آباد پولیس کے بعد نیب کی ٹیم بھی زمان پارک پہنچ گئی ہے ۔ عمران خان کی سیکورٹی نے نیب ٹیم کو سابق وزیر اعظم سے ملنے سے روک رکھا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے پہنچی ہے۔ تاحال نیب کی ٹیم کو عمران خاں کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔
عمران خاں کی سیکورٹی کے پیش نظر ٹیم کو سیکورٹی نے روک رکھا ہے۔ نیب کی ٹیم کو تاحال گھر تک رسائی نہ دی گئی ۔ نیب کی دورکنی ٹیم انتظار کر رہی ہے۔