ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی 

ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔ 

ای سی سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دی۔وزارت خزانہ کی طرف سے کہا گیا کہ حج پالیسی 2023 کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

حج پیکج 2023 کے تحت شمال ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہونگے ،وزارت خزانہ کے مطابق جنوبی ریجن کے حج پر فی حاجی 11 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہونگے۔ساتویں خانہ و مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔

قومی غربت گریجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب 24 کروڑ روپے منظورکئے جب کہ2023 میں یوریا کی کھپت کی سمری مؤخر کردی گئی ۔وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق سولر پینل مینوفیکچرنگ کی پالیسی بھی مؤخر کی گئی۔