شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی, ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل بھی مدعو

04:41 PM, 6 Mar, 2023

لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاریخی تاجپوشی میں ان کے بیٹے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کو مدعو کرلیا گیا ہے تاہم جوڑے کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی، بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو پچھلے ایک ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کے میگزین سنڈے ٹائمز کے مطابق جوڑا شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کرےگا یا نہیں، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، دوسری جانب بکنگھم پیلس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ چارلس شہزاہ ہیری کی متنازع کتاب سامنے آنے پر ناراض ہیں جس کی وجہ سے شاہ چارلس نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر اسٹیٹ میں واقع شاہی خاندان کا گھر فروگمور کاٹیج خالی کرنے کا کہا تھا۔ جس کے بعد سے شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کو چھوڑ کر 2020 سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

مزیدخبریں