عمران خان کل چوہے کی طرح چھپ گئے، انہیں گرفتار نہیں کریں گے بھگائیں گے: خواجہ آصف 

03:36 PM, 6 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم  عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں۔ عمران کی ایسی سیاسی بزدلی سے تو حکومت کو فائدہ ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے  پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے کہا  کل ساری قوم نے عمران خان کی بزدلی دیکھی۔ عمران خان چوہے کی طرح چھپ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  دو نمبری دیکھیں شبلی فراز کہتا ہے کہ وہ یہاں نہیں ہیں جبکہ عمران خان وہیں سے بعد میں خطاب کررہا تھا۔ سیاسی لیڈر کی گرفتاری سیاسی قد کاٹھ بڑا کرتی ہے۔

مزیدخبریں