لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز ، اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
مریم نواز اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ شاہد رانا نے دائر کی تھی ۔