عمران خان کو مکمل صادق/امین قرار نہیں دیا, کچھ غلط فیصلے ہوئے, پی کے ایل آئی کے سربراہ کا تقرر ایک پیر کے کہنے پر ہوا: سابق چیف جسٹس کے انکشافات

02:08 PM, 6 Mar, 2023

لاہور: سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہےکہ عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا بلکہ ۔کچھ غلط فیصلے ہوئے ہوں گے۔

سینئر صحافی عادل شازیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا  "سابق CJ ثاقب نثار سے گفتگو ہوئی،انکے بقول عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق/امین قرار نہیں دیا تھا۔کچھ غلط فیصلے ہوئے ہوں گے۔انکے بقول انکا وٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے جسکا مواد استعمال کر کے جعلی آڈیوز بنانے کا خدشہ ہے۔ جنرل فیض دعا سلام بھجواتے ہیں، عمران خان سے رابطہ نہیں"

انہوں نے کہا کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کیا کہ یہ اپنا چیف ہے، میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا اور نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرے، نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ دو روز سے میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا، خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم میرا واٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی، اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی، کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی کی فارنزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے، پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا۔

مزیدخبریں