انٹر بینک میں ڈالر 3.46 روپے سستا

01:45 PM, 6 Mar, 2023

کرا چی: آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع کے بعدانٹربینک مارکیٹ میں روپیہ کی بحالی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

  ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کی صبح 10:57 بجے کے قریب پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 275 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو جمعہ کو 278.46 روپے فی ڈالر پر بند ہونے کے بعد 3.46 روپے یا 1.24 فیصد زیادہ ہے۔

میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کے اضافے سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کو مسیج گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

سعد بن نصیر نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر 50 کروڑ ڈالر مزید آنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ رول اوور بھی دیکھنے کو ملے گا، اس کے علاوہ ایک ہفتے کے اندر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کی سطح کا معاہدہ ہو جائے گا تو ڈالر تقریباً 260 روپے کے قریب آجائے گا۔

مزیدخبریں