لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ’اپنی زندگی کو لاحق خطرے‘ کا نوٹس لینےکے لئے خط لکھ دیا اور درخواست کی کہ اگر عدالت میں ان کی پیشی ضروری ہو تو مناسب سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خط میں سابق وزیراعظم نے انتہائی ’سنگین‘ حالات کی وضاحت کی جس میں ان کو قتل کرنے کی کوشش بھی شامل تھی، جس انہیں اپریل میں اپنی حکومت ختم کیے جانے کے بعد سے سامنا ہے اور ساتھ ہی مکمل سیکیورٹی یا عدالت میں پیشی کے لیے ویڈیو لنک کا آپشن استعمال کرنے کی اجازت بھی مانگی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ہونے کے باوجود انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور انہیں قتل کی کوشش پر ایف آئی آر درج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔