اسلا م آباد : وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان معاشرے کے پسماندہ طبقات کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے اپنے غربت کے خاتمے کے وژن کے تحت آج احساس راشن رعایت سکیم کا آغاز کریں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ابتدا میں تقریباً 20 لاکھ گھرانے ہر ماہ خوردنی اشیا پر 30 فیصد سبسڈی حاصل کرکے اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تین اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی جن میں آٹا، خوردنی تیل اور گھی، اور دالیں شامل ہیں، سبسڈی غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس کفالت سکیم کے تحت 71 ارب روپے کی نقد امداد کی تقسیم بھی پیر سے شروع ہو جائے گی۔