جنگ کے میدان میں یوکرائنی فوجیوں کی شادی 

11:47 PM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف :جہاں ایک طرف روس کی طرف سے یوکرائن پر بمباری کی جا رہی ہے اور دار الحکومت کیف اور دیگر علاقوں میں موجود یوکرائنی فوجی روسی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں وہیں جنگ کے میدان سے خوشی کے شادیانے بھی بج رہے ہیں۔ 

یوکرائنی میڈیا کے مطابق روسی حملوں کے شور میں یوکرائنی فوج کی 112 ویں بریگیڈ کی خاتون فوجی لیسیا نے اپنے ساتھی فوجی والیری سے شادی کا فیصلہ کیا ۔ 

یوکرائن میں جنگ  12 ویں دن دونوں  یوکرائنی فوجیوں نے جنگی حالات میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔شادی کی اس تقریب میں کیف کے منیجر نے بھی شرکت کی ہے۔ 

مزیدخبریں