کیف :جہاں ایک طرف روس کی طرف سے یوکرائن پر بمباری کی جا رہی ہے اور دار الحکومت کیف اور دیگر علاقوں میں موجود یوکرائنی فوجی روسی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں وہیں جنگ کے میدان سے خوشی کے شادیانے بھی بج رہے ہیں۔
یوکرائنی میڈیا کے مطابق روسی حملوں کے شور میں یوکرائنی فوج کی 112 ویں بریگیڈ کی خاتون فوجی لیسیا نے اپنے ساتھی فوجی والیری سے شادی کا فیصلہ کیا ۔
Today, in the field conditions of #UkraineRussiaWar, two fighters of the 112 brigade of the territorial defense, Lesya and Valeriy got married. The military chaplain married them. pic.twitter.com/5g7MNDQ5zZ
— KyivPost (@KyivPost) March 6, 2022
یوکرائن میں جنگ 12 ویں دن دونوں یوکرائنی فوجیوں نے جنگی حالات میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔شادی کی اس تقریب میں کیف کے منیجر نے بھی شرکت کی ہے۔