اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیر خارجہ،وزیر داخلہ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہوں گی۔اجلاس میں سانحہ پشاور کے تناظر میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔
نیو نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس میں پاکستان میں ممکنہ دہشتگردی کے امکانات اور بچاؤ پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر خزانہ شوکت ترین وزیر اطلاعات فواد چوہدری مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف شریک ہوں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم بھی شریک ہوں گے ۔
اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے مختلف حصوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر غور ہوگا۔