"میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو ۔گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں": مومو کی جی سرکار میں کھری کھری باتیں 

08:32 PM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : نجی چینل کے ڈرامے بلبلے میں مومو کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی حنادلپذیر کہتی ہیں بلبلے کو اتنا لمبا چلانا پلان نہیں تھا۔ 

نیو نیوز کے پروگرام پروگرام جی سرکار میں بات کرتے ہوئے حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ میں تو ایک پانی کا قطرہ ہوں مجھے شاید اپنے کیے ہوئے پر یقین ہی نہیں ہوپاتااداکاری ایک روحانی واردات ہے لیکن اس کے ساتھ  اپنی کوشش بھی ہوتی ہے  جو میں کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ قدوسی صاحبہ کی بیوہ کے لیے مجھے سو سے زائد کریکٹر کے لیے کا م کرنا پڑاجو پچیس کرداروں تک ہی محدود رہ سکا۔بلبلے ڈرامے میں صرف ایک دن کے لیے کام کرنے گئی تھی اور اس میں مجھے صرف ایک دن کے لیےنبیل کی ماں کا کردار ادا کرنا تھا ۔

حنادلپذیر کا کہنا تھا کہ نبیل اور محمود نے مجھے اس سیریل میں بہت مدد کی اور بلبلے سیریل کو اتنا لمبا چلانا پلان نہیں تھااب تو بات 6 ماہ کے بچوں تک پہنچ چکی ہے ۔کامیڈی لکھنے والے کم ہوتے جا رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بڑے بڑے لکھاریوں کو ہم نے سائیڈپر کر دیا اب تو اسکرپٹ پسند ناپسند پر لکھے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں کبھی مومو کی طرح نہیں بولتی اگر کبھی بول بھی لوں تو بیٹا کہتا ہے کہ گھر میں تو مومو نہ بنیں۔ میں انگریزی کی کلاس میں مانیٹر ہوتی تھی لیکن اس سے اگلی کلاس میتھ کی ہوتی تھی جس میں میں باہر کھڑی ہوتی تھی۔

انہوں نے سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے آغا شورش کاشمیری کا معروف شعر پڑھا کہ 

میری وطن کی سیاست  کا حال مت پوچھو

گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں

مزیدخبریں