کوئی خوشخبری آ رہی ہے،فوری اسلام آباد جا رہے ہیں: علی زیدی، سندھ حقوق مارچ ختم 

07:46 PM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ کراچی پہنچ کر ختم ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں وزیراعظم کا پیغام آیا ہے اور انہوں نے کامیاب مارچ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ 

کراچی میں مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ کوئی اچھی خبر آنے والی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر علی زیدی کی زیر قیادت 26 فروری کو سندھ حقوق مارچ گھوٹکی سے شروع کیا تھا جو آج کراچی پہنچ کر ختم ہوگیا ہے۔ 

مزیدخبریں