لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں کو بھگوڑا، بیماری اور فضلو کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ اسکو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1500465137702117381
مریم نواز نے کہا کہ پہلے عمران خان نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی۔اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔