میکسیکو سٹی: میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران شائقین آپس میں لڑپڑے جس سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو فٹبال لیگ کے ایک میچ میں اٹلس اور کیوریٹرو کلب کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ ابھی ایک گھنٹے کا کھیل ہی ہوا تھا کہ بعض شائقین گراؤنڈ میں داخل ہوگئے جس کے باعث کھیل روکنے پڑا۔
اسی دوران گراؤنڈ اور سٹینڈ میں موجود دونوں ٹیموں کے حامی آپس میں لڑپڑے۔ ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے بعض کو بالکل برہنہ کردیا۔ پولیس نے خواتین اور بچوں کو نکالنے کے لیے گراؤنڈ کے دروازے کھول دیے تاہم جھگڑے کے دوران 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ۔
پولیس اور دونوں کلب کی انتظامیہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔