شہباز شریف نے پارٹی کے ارکان پارلیمینٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

شہباز شریف نے پارٹی کے ارکان پارلیمینٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے تمام ارکان پارلیمینٹ کو بیرون ملک سفر سے منع کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی ارکان کو سپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پارٹی ارکان ملک میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف نے ارکان پارلیمینٹ ہدایات جاری کی ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے اس لئے بیرون ملک سفر نہ کریں۔ 
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماءخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے ہماری گنتی مکمل ہو گئی ہے، 8 یا 9 مارچ کو سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں