پیپلزپارٹی آپکا گھر ، واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں: بلاول کی ندیم افضل چن سے ملاقات

01:59 PM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی میں واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپکا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بنیادی حق بھی چھین لیا ہے، جب ظالم حکومت کے خلاف کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی نے نعرہ حق بلند کیا۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں