اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ میں بتا رہا ہوں کہ آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی، اور ان کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔
فضل الرحمنٰ کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائیگی، وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 6, 2022
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے۔