وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے دس کروڑ پاکستانی شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے بتایا کہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد لوگوں نے ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگوا لی ہے ، ہم تمام اہل شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں.
https://twitter.com/Asad_Umar/status/1500330339981565955?s=20&t=q5S0fqwMrr2T1Nuhz3BWmA
دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث مزید 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی۔
ملک بھر میں 37 ہزار 661کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں755 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار821مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔