فیٹف نے پاکستان مخالف لابی کے دباؤ میں سیاسی فیصلہ کیا: وزیر خزانہ

11:09 AM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان مخالف لابی کے دباؤ میں فیصلہ کیا تاہم اس سال گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستا ن نے مشکل حالات میں اہداف حاصل کئے اور خود فیٹف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہدافت حاصل کر لئے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 26 اہداف حاصل کرنے پر گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، فیٹف نے پاکستان کی کارکردگی کے برخلاف پاکستان مخالف لابی کے دباؤ میں آ کر سیاسی فیصلہ کیا ہے۔ 
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 6 طاقت ور ملک پاکستان کے معاملے پر فیٹف پر اثرانداز ہوئے حالانکہ منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، رواں سال فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ 

مزیدخبریں