وزیراعظم آج میلسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

09:14 AM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آد: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج میلسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس دوران عوامی اجتماعی سے خطاب کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورے کے دوران قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ عوامی اجتماعی سے خطاب بھی کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوامی اجتماعی سے خطاب کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراءبھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ 

مزیدخبریں