بیجنگ: چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری دیدی ہے، سوشل میڈیا اپلیکیشن نے اب ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ سے مزید بڑھا کر 10 منٹ کردیا ہے۔
ٹاک ٹاک حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کا دورانیہ بڑھانے کے اقدام سے ٹک ٹاکرز کا فائدہ ہو گا اور انہیں مزید بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔ ٹک ٹک کی ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے سے دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
https://twitter.com/MattNavarra/status/1498263963632603146?s=20&t=EQRvTYFOgCAmGiizzqPNMw
پہلےٹک ٹاک ویڈیوز کا دورانیہ محض ایک منٹ تھا جس کے بعد اسکو کو بڑھا کر تین منٹ کر دیا گیا تاہم اب یہ دورانیہ دس منٹ تک کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے انتہائی کم وقت میں اپنے منفرد اقدامات کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جبکہ اپنی حریف ایپس کو بھی سخت مقابلہ دیا ہے، چند ماہ قبل ٹک ٹاک نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز بھی چھین لیا تھا۔