پاکستان میں کورونا میں مبتلا  مزید 7 مریض انتقال کر گئے

07:57 AM, 6 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،  مزید 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران  37 ہزار 661کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں755 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار821مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں