اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 661کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں755 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔
Statistics 6 Mar 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) March 6, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 37,661
Positive Cases: 755
Positivity %: 2.0%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 821
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار821مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔